فیس بک کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں

Published On 20 October,2021 05:55 pm

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکر برگ کی زیر ملکیتی دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو صارفین کے ڈیٹا کی چوری کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ کمپنی نے اب اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کا حل نکالتے ہوئے اس کا نام ہی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیس بک 28اکتوبر کو مارک زکر برگ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے نئے نام کا اعلان کرسکتی ہے۔

رپورٹ کہا گیا کہ فیس بک کا نام بدلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کیونکہ اب یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے بڑھ کر ایک ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے،رواں ماہ ہی فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جب کہ فیس بک کا لوگو تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں تاہم اس سارے معاملے میں صارفین کو ایپ کے استعمال میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 

Advertisement