ایپل 3 ہزار بلین ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

Published On 04 January,2022 08:57 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ایپل تین ہزار بلین ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

پیر کو نیویارک کے حصص بازار میں ہونے والے کاروبار میں ایپل کمپنی نے تین ٹریلین ڈالر مالیت کا سنگ میل عبور کر لیا تاہم دن کے اختتام پر کمپنی کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی اور حصص کی قیمتیں دو اعشاریہ 99 ٹریلین پر بند ہوئی۔

ایپل کمپنی نے صرف تین سال قبل دو ہزار اٹھارہ میں ایک ہزار ارب مالیت کی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 

Advertisement