اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے مری اور گلیات میں ہنگامی صورتحال کے باعث صارفین کوفوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ موبائل فون آپریٹروں نے گلیات میں پھنسے ہوئےصارفین کومفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے ، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کمپنیاں بجلی کی بندش کی صورت میں خاطرخواہ متبادل انتظامات ضروررکھیں ۔