جراثیم کو تلف کرنے والا شمسی واٹر فلٹر تیار

جراثیم کو تلف کرنے والا شمسی واٹر فلٹر تیار

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلٹر مضر صحت اور جراثیم کو بھی تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی اضافی بیٹری کے بغیر صرف شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ہموار مستطیل نما پلیٹ دکھائی دیتا ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے ای پی ایف ایل انسٹی ٹیوٹ نے بنایا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیس لیزلو فورو ہیں جنہوں نے عین اس کے اوپر ٹیوب لگائی ہے۔ نیچے سے بھرنے والا پانی کئی مراحل میں کئی پرتوں سے گزرتا ہے۔ جیسے ہی اس نظام پر دھوپ پڑتی ہے اس کی الٹرا وائلٹ شعاعیں ری ایکٹو آکسیجن سپیشیز بناتی ہیں جو وائرس اور بیکٹیریا کو مارنے میں لا جواب ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان گنت جراثیم فوری ختم ہو جاتے ہیں۔