ایپل صارفین کا ’کلائی ‘ پر بھی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن

Published On 11 April,2022 05:44 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ایپل صارفین ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔ WristChat واچ OS ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی (Web API) کا استعمال کرے گی۔

ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کا انٹرفیس SwiftUI کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہو جائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement