خلائی راکٹ کو زمین پر واپس لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا کامیاب تجربہ

Published On 03 May,2022 10:53 pm

ویلنگٹن:(دنیا نیوز) خلائی راکٹ کو صحیح سلامت زمین پر واپس لانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

امریکی کمپنی کی جانب سے کیے گئے اس تجربے کے دوران نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضا میں ہی راکٹ کو پکڑلیا گیا، ہیلی کاپٹر پائلٹ راکٹ کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن سیفٹی ایشوز کے باعث اسے راکٹ سمندر میں گرانا پڑا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندر میں گرنے کے باوجود راکٹ صحیح سلامت اور دوبارہ استعمال کے قابل ہے۔ اس سے پہلے 2004 میں ایسا ہی ایک تجربہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔