نیویارک: (روزنامہ دنیا) ہارٹ فیل کی صورت میں پھیپھڑوں میں مائع جمع ہوتے رہتے ہیں اور آواز بدل جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ایک ایپ کی بدولت آواز میں تبدیلی سے قبل از وقت دل کی بگڑتی صورتحال سے خبردار ہوا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ایپ وقفے وقفے سے مریض کی آواز نوٹ کر کے اس میں چھپی تبدیلیاں نوٹ کرتی رہتی ہے۔
پھیپھڑوں میں مائع بھرنے سے آواز پر اثر پڑتا ہے اور یوں ایپ وقت سے پہلے 80 فیصد درستگی سے ہی ہارٹ فیل یا اس سے وابستہ کیفیت سے خبردار کر دیتی ہے، اس طرح بروقت علاج ممکن ہوتا ہے اور مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔