واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل

Published On 24 June,2022 09:45 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر اپنے فیچرز میں تبدیلی کا پھر اضافہ کرتی رہتی ہے، اسی تناظر میں صارفین کی بڑی مشکل کا حل سوچتے ہوئے ایک نئی ایپ ڈیٹ لائی جارہی ہے۔

ڈبلیو بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ایک نئی اپ ڈیٹ لا رہا ہے جس کے ورژن کو 2.22.14.12 تک لایا جا رہا ہے اور اس اپ ڈیٹ کے ذریعے چیٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں آنے والی دشواری کو حل کیا جارہا ہے۔

بیٹا ورژن استعمال کرتے وقت ہمیشہ کچھ مسائل کا سامنا کرنے کی توقع رکھنی چاہیے کیونکہ یہ اپ ڈیٹس دن بہ دن تیار ہوتی رہتی ہیں، اس اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے چیٹس کو ڈیلیٹ کرتے وقت پیش آنے والے ایک مسئلہ کو حل کیا ہے۔

یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب کسی بھی واٹس ایپ چیٹ کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے مگر وہ 100 فیصد پر جاکر پھنس جاتا ہے اور ڈیلیٹ کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوپات، اینڈرائیڈ 2.22.14.3 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا میں مسئلہ کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا تھا، لیکن کچھ عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر 2.22.14.5 بیٹا ورژن انسٹال کرنے کے بعد بگ واپس آ گیا تھا، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اس بگ کو حل کرلیا ہے اس مسئلہ کو اب واقعی ٹھیک کیا جاسکے گا۔
 

Advertisement