سپر چارجڈ تکنیک سے چاول کی فصل میں 40 فیصد اضافہ

Published On 27 July,2022 09:28 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں چاول کے پودے کی جینز میں تبدیلی کرتے ہوئے فصلوں سے 40 فیصد زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کےپلانٹ بائیو لوجسٹ وینبن ژو کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ جینیاتی تبدیلی سے پودے زیادہ کھاد جذب کر سکیں گے، فوٹو سینتھسز کا عمل بڑھا سکے گا اور تیزی سے پھول لا سکیں گے۔

یہ تجربات محققین نے معتدل سے گرم درجہ حرارت کے درمیان 3 سالوں تک جاری رکھے، سائنس دان پرامید ہیں کہ  سپر چارجڈ  تکنیک دیگر فصلوں پر بھی استعمال کی جا سکے گی۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ دریافت آبادی میں اضافے اور تنازعات کے سبب پیش آنے والے عالمی سطح پر غذا کی قلت کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے۔
 

Advertisement