سب میرین کیبل میں خرابی دور، پاکستان میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

Published On 30 November,2022 10:27 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی بین الا قوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور ہونے کے بعد پاکستان میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہو گئی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی دور کردی گئی ہے، ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔
 

Advertisement