ایلون مسک نے ایپل کے اشتہارات بحال کردیئے

Published On 05 December,2022 01:31 am

واشنگٹن:(ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اشتہارات بحال کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سماجی نیٹ ورک کی سب سے زیادہ اشتہارات دینے کمپنی ایپل کے اشتہارات بحال کر دیے گئے ہیں۔

ایلون مسک نے حالیہ ٹوئٹر اسپیس چیٹ میں کہا تھا کہ ایپل نے ٹوئٹر پر اشتہارات کو مکمل ریگولیٹ کر دیا، کمپنی نے اپیل اسٹور سے کبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کا نہیں سوچا۔

یاد رہے کہ ایپل ایپ اسٹور سے ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہٹانے کی افواہیں ایپل کے سینئر ایگزیکٹو کے ٹوئٹر چھوڑنے کے بعد سامنے آئی تھیں جن کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایپل کے تمام اشتہارات بند کر دیے تھے۔
 

Advertisement