ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے پانی سے تباہی مچا دینے والا ایٹمی بم بنا ڈالا، یہ جدید ہتھیار ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا سونامی بنانا اور پھر اس سے سارا ملک ڈبو دینا اس ہتھیار کی خصوصیت ہے، یہ جدید ہتھیار سونامی پیدا کر کے برطانیہ جیسے ملک کو سمندر برد کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار خاص طور پر نیٹو ممالک سے نمٹنے کے لئے بنایا گیا ہے اور زیر سمندر پیدا کی جانے والی سونامی ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ روس نے 2019 میں اس مقصد کے لئے آبدوز کو لیس کیا تھا۔