کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ اور ایمازون کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے بھی 12,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ای میل میں ملازمین کو کمپنی میں ڈاؤن سائزنگ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کٹوتیوں سے دنیا بھر میں الفابیٹ کی 6 فیصد افرادی قوت متاثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ شروع کرنیکا فیصلہ
سندر پچائی نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ہم نے کمپنی کو آگے بڑھتے بھی دیکھا اور متعدد افراد کو بھرتی بھی کیا مگر اب حالات مختلف ہیں، وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔
یہ بھی پڑھیں: ایما زون کے بعد مائیکرو سافٹ کا بھی ملازمین کی برطرفیوں کا اعلان
گوگل کا یہ اقدام مائیکرو سافٹ اور ایمازون کی جانب سے مجموعی طور پر 28 ہزار ملازمین کو نکالنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں ہی مائیکروسافٹ نے 10,000 اور ایمازون نے 18,000 ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔