ایلون مسک کا ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان

Published On 21 January,2023 07:44 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے حالیہ بیان میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ’’ آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر دوسرے ممالک اور ثقافتوں کے لوگوں کے حیرت انگیز ٹویٹس کا ترجمہ کرے گا ‘‘۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی ملکیت سنبھالنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں متعدد تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں ۔ 

Advertisement