سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ لیمن 8 ‘ امریکی صارفین میں مقبول ہونے لگا

Published On 01 April,2023 03:14 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ لیمن 8 ‘ امریکی صارفین میں مقبول ہونے لگا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک طرف جہاں ٹک ٹاک پر پابندی یا اس کی جبری فروخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہاں دوسری طرف اس ایپ کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم امریکی صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

Lemon8 ایک ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو صارفین کی خوراک، خوبصورتی، تندرستی اور سفر میں دلچسپی کو پورا کرتا ہے۔

لیمن 8 کافی حد تک انسٹاگرام جیسا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور اس کی اچانک مقبولیت ڈرامائی ہے کیونکہ گزشتہ ماہ مارچ کے شروع میں اس کا نام بھی بہت کم افراد کو معلوم تھا۔

یہ ایپلی کیشن دنیا بھر میں مارچ 2020میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب اچانک مقبول ہوئی ہے، جو امریکا میں یوٹیوب، واٹس ایپ، جی میل اور فیس بک جیسی ایپس کی طرح انسٹال کی جا رہی ہے۔

Advertisement