ٹک ٹاک ایپ میں خاموشی کیساتھ بڑے فیچر کا اضافہ کردیا گیا

Published On 14 September,2023 08:29 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے خاموشی سے سرچ رزلٹس میں وکی پیڈیا کی تفصیلات کو دکھانا شروع کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک نے ایپ سرچ رزلٹس میں صارفین کو اضافی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے شراکت داری کی ہے۔

مگر یہ فیچر ابھی بھی مکمل طور پر کام نہیں کرتا، کچھ مقامات یا شخصیات کے بارے میں تو وکی پیڈیا کی تفصیلات سرچ کے دوران نظر آتی ہیں، جبکہ کئی بار ایسا نہیں ہوتا۔

وکی پیڈیا کی تفصیلات اس وقت نظر آتی ہیں جب آپ ایپ میں کچھ سرچ کرنے کے بعد نیچے اسکرول کریں، جب آپ ان تفصیلات پر کلک کرتے ہیں تو ایپ آپ کو وکی پیڈیا میں منتقل کر دیتی ہے۔

خیال رہے کہ جولائی 2022 میں گوگل نے خود اعتراف کیا تھا کہ 25 سال کی عمر کے لگ بھگ 40 فیصد افراد گوگل سرچ اور میپس کے مقابلے میں سرچنگ کے لیے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو ترجیح دیتے ہیں۔