لاہور:(دنیا نیوز) شہری خبردار ہوشیار ہو جائیں، ٹک ٹاک،فیس بک اور ایکس پر جھوٹا الزام مہنگا پڑے گا، متاثرہ شہری ہتک عزت کا دعویٰ کرسکیں گے، پنجاب حکومت نیا قانون لے آئی ۔
ذرائع کے مطابق شکایت پر ٹریبونلز میں کیس چلے گا، ہر ضلع میں خصوصی ٹریبونلز بنیں گے، ہتک عزت پر 30 لاکھ تک جرمانہ ہوگا ، آئینی عہدوں پر الزام کی صورت میں کیس ہائیکورٹ کے بنچ سننے کے مجاز ہوں گے۔
خیال رہے قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر ہوگا۔
واضح رہے پنجاب حکومت نے 13مئی کو ہتک عزت قانون 2024 کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے کابینہ کمیٹی نے منظور کرلیا۔