کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک ) ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کی وزارت صحت نے ان کی ڈیوائس وہاں کے 6 معذور انسانوں پر آزمانے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’نیورا لنک‘ نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے اشتراک کیا، وہاں کے نیوروسرجنز چاہتے ہیں کہ مذکورہ ڈیوائس کو وہاں کے معذور افراد پر بھی آزمایا جائے۔
’نیورا لنک‘ نے کینیڈا کے حکام اور یونیورسٹی سے ایک سال قبل رابطہ کیا تھا اور اب وہاں کی حکومت نے مذکورہ ڈیوائس کو کینیڈا کے 6 معذور انسانوں پر آزمانے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے یہ واضح نہیں ہے کہ ’نیورا لنک‘ کی ڈیوائس کب تک کینیڈا کے معذور انسانوں پر آزمائی جائے گی، تاہم مذکورہ ڈیوائس کو اب تک صرف امریکا کے دو معذور افراد کے دماغوں میں داخل کیا جا چکا ہے۔