واٹس ایپ میں اے آئی کا حیران کن فیچر پیش کئے جانے کا امکان

Published On 11 March,2025 12:05 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچرز کو شامل کیا جانا نئی بات نہیں، تاہم واٹس ایپ میں اے آئی کا ایک حیران کن فیچر پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین ایپلی کیشن پر اپنی مرضی کے متعدد اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔

صارفین کو ایک سے زائد چیٹ بوٹس بنانے تک رسائی دیئے جانے کا امکان ہے، صارفین مختلف اقسام کی اے آئی چیٹس بنا سکیں گے اور ایسی چیٹس بناتے وقت صارفین اے آئی کی ترجیحات بھی شامل کریں گے۔

مذکورہ چیٹ بوٹس کسی بھی چیٹ باکس کی طرح ہوں گی اور چیٹ باکسز صارف کی جانب سے دی گئی ترجیحات کے مطابق معلومات فراہم کریں گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف صحت کا کردار بنا کر اس سے متعلق کوئی چیٹ بنائے گا تو مذکورہ چیٹ اسے صحت سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا، اسی طرح اگر کوئی صارف انٹرٹینمنٹ یا کھیل کی چیٹ بنائے گا تو چیٹ اسے مذکورہ موضوعات سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گی۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم واٹس ایپ کے ماہرین اس پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور اسے کچھ عرصے بعد پیش کئے جانے کا امکان ہے۔