اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ارضیاتی سروے آف پاکستان کی اپ گریڈڈ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور غیر ملکی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، منصوبہ ملک کی معدنی تحقیق کی صلاحیت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ سہولت 1991 میں قائم کی گئی تھی، جسے جدید خطوط پر استوار کیا گیا، جدید ترین لیبارٹری کمپلیکس چک شہزاد میں واقع ہے، لیبارٹری کمپلیکسISO/IEC 17025 سرٹیفکیشن حاصل کر چکا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق لیبارٹری اب بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تجزیاتی ڈیٹا فراہم کر سکے گی، یہ ڈیٹا کان کنی کی کمپنیوں کو ذخائر کے تخمینے کے لئے درکار ہوتا ہے۔
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے حکام نے اپ گریڈیشن اور سرٹیفکیشن کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہم قرار دیا ہے۔