روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ

روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق روسی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی ’Neiry Group‘ دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے کبوتروں پر دماغی امپلانٹس نصب کیے ہیں جن کے ذریعے اُن کے پرواز کے راستوں کو دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ان کبوتروں کو چھوٹے کیمروں، جی پی ایس، اور سولر-پاور والے کنٹرول کے ساتھ بھی لیس کیا گیا ہے جس سے وہ روایتی ڈرونز کی طرح لائیو ویڈیو فراہم کر سکیں گے۔

پائلٹس یا تربیت کی ضرورت کے بغیر، برقی سگنلز کے ذریعے ان کے دماغ میں یہ بتایا جا سکتا ہے کہ وہ دائیں یا بائیں مڑیں یا خاص راستہ اختیار کریں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیو ڈرونز عام ڈرونز سے زیادہ طویل پرواز کر سکتے ہیں اور محدود ہوا کے علاقوں میں بھی کام کر سکتے ہیں۔