ایک سال سمارٹ فون سے دور رہیں اور ایک لاکھ ڈالر انعام پائیں

Last Updated On 18 December,2018 10:11 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) سافٹ ڈرنک بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے عجیب و غریب مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگر آپ مسلسل 365 روز تک اپنا سمارٹ فون استعمال نہیں کرتے تو اس کے عوض انعام میں آپ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم حاصل کر سکیں گے۔

الیکٹرو لائٹ پانی بنانے والی کمپنی نے اپنے انعامی مقابلے میں شریک افراد سے کہا ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف انہیں ذاتی بلکہ دوسرے افراد کا فون استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کیلئے سخت قوانین کے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے لیکن اس سے قبل آپکو ایک چھوٹا سا کام کرنا ہو گا کہ پہلے آپکو #nophoneforayear اور #contest لکھے ہیش ٹیگ کیساتھ ٹوئٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرنا ہو گی۔

اس کیساتھ آپ کو لکھنا ہو گا کہ آخر آپ اپنے فون سے چھٹکارا کیوں چاہتے ہیں۔ سب سے مناسب، معیاری اور مزاحیہ پوسٹ کو جج پرکھیں گے اور اسے مقابلے کیلئے بلائیں گے اس کی آخری تاریخ 8 جنوری 2019 ہے جبکہ فاتحین کا اعلان 22 جنوری 2019 کو ہی کیا جائیگا۔یاد رہے کہ شرائط کے تحت آپ کو صرف سمارٹ فون چھوڑنا ہوگا تاہم استعمال کیلئے آپ کو 1996 کا سادہ فون ملے گا جس میں کنکشن اور بیلنس بھی کمپنی کے ذمے ہو گا۔
 

Advertisement