تصویر لینے کے دوران ’مردہ’ اچانک زندہ ہو گیا

Last Updated On 16 July,2020 05:35 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں پر سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث مردہ قرار دیا جانے والا شخص اچانک ’زندہ‘ ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں سر پر بھیانک چوٹ لگنے کی وجہ سے شہری بےہوش ہوگیا تھا لیکن اہل خانہ نے متاثرہ شخص کو مردہ سمجھ لیا اور کوئی بھی فرد کوروناوائرس کے خوف کے پیش نظر مذکورہ شہری کے قریب آنے سے بھی ڈر رہا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مردہ قرار دیے جانے والے شخص کی تصاویر بنانے کے لیے ماہر فوٹوگرافر کو بلوایا جو پولیس کے ماتحت اس طرح کے واقعات کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں تدفین کے دوران بنائی گئی وڈیو میں مُردہ زندہ ہو گیا؟

رپورٹ کے مطابق ’تومی تھومس‘ نامی فوٹوگرافر نے ’سیواداسن‘ نامی متاثرہ شخص کی تصاویر لینا شروع کیں تو اسے بےہوش شہری کے جسم میں ہلکی سی حرکت دکھی اور اس نے سانسوں کی حرارت بھی محسوس کی۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل زندہ ہو گئی

یہ صورت حال دیکھ فوٹوگرافر نے پولیس کو مطلع کیا جس کے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص واقعی زندہ ہے، اہلکاروں نے مذکورہ شہری کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک روز قبل دفنایا گیا ’مردہ‘ گھر واپس لوٹ آیا

واضح رہے کہ یہ پہلے موقع نہیں جب مردہ قرار دیا گیا شخص اچانک زندہ ہو گیا ہو۔ اس سے قبل بہت سارے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ مثلا لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں بھی چند روز قبل مردہ قرار دیا گیا شخص اچانک زندہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دیا گیا نوجوان دوبارہ زندہ ہو گیا، ہسپتال میں کھلبلی

چند ماہ قبل بھارت کے شہر وجے نگر کے ایک ہسپتال میں مردہ قرار دئیے جانیوالے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 سے زائد افراد نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان چندرا شیکھر کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: اہلخانہ کے ہسپتال میں ہنگامے کے دوران مردہ قرار دیا گیا شخص’زندہ‘ ہو گیا

نوجوان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 سے زائدافراد ہسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی تاہم بعد میں نوجوان کو علاج کی غرض سے ممبئی منتقل کیا جا رہا تھاکہ وہ دم توڑ گیا۔