واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا کے مشہور یوٹیوبر جِمی ڈونلڈسَن نے ایک مرتبہ پھر ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنائی جس میں انہیں تابوت میں ڈال کر زندہ دفنایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹربیسٹ کے نام سے مشہور جمی ڈونلڈسن نے اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈالنے کیلئے مدفن ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کے دوستوں نے انہیں تابوت میں ڈال کر مصنوعی قبر میں دفنا دیا اور پھر دو دن بعد نکالا گیا۔مسٹربیسٹ کی 50 گھنٹوں تک قبر میں رہنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جسے اب تک 50 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس منفرد ویڈیو میں وہ قبر سے اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔تابوت میں بند جمی نے براہ راست اپنے دوستوں کو حال احوال سے آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہیں مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس خطرناک ویڈیو کا تجربہ ان کیلئے خوف ناک بھی رہا، یہی وجہ ہے کہ ویڈیو کے اختتام پر ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ۔