ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران

Published On 05 April,2021 05:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی ایک ٹانگ سے معذور ہے اور وہ پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی اور اگر انسان ہمت نا ہارے تو ایک نا ایک دن اسے اپنی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کو کسی پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معذور لڑکی ایک جم میں موجود ہے اور ایک ٹانگ نا ہونے کے باوجود وہ وزن اٹھانے کے ساتھ اپنا توازن بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار لائیک کیا جا چکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لڑکی کو ہمت پر داد بھی دی جا رہی ہے۔
 

Advertisement