چاند کے دھبے دراصل کیا ہیں، تحقیق میں حیران کن دعویٰ

Published On 29 April,2021 11:19 am

نیویارک:(روزنامہ دنیا) خلائی تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ چاند کے غیر متوقع حصے پر مشتبہ طور پر پانی کے ذخائر بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ یہ پانی مائع نہیں بلکہ منجمد برف کی صورت میں ہے ، جو ایک خاص حصے کے پاس موجود ہے اور اس کے قریب پہنچنا بہت مشکل مرحلہ ہے ۔ ناسا ماہرین کا ماننا تھا کہ چاند پر نظر آنے والے دھبے دراصل وہ گڑھے ہیں، جن میں پانی موجود ہوسکتا ہے ، جو درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ سے متاثر بھی ہوتا ہوگا۔

دو یونیورسٹیوں نے مطالعہ مکمل کرنے کے بعد اس کے نتائج جاری کئے ، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند کے سخت اور اُن حصوں میں منجمد پانی ہے جہاں پر سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔ دونوں یونیورسٹیز نے اپنی تحقیقات ناسا کو ارسال کردی ہیں، جس پر غور کرنے کے بعد عالمی ماہرین اسے منظور یا مسترد کرینگے ۔
 

Advertisement