لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انوکھی جوڑی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 3 فٹ کے شوہر اور ان کی سوا 5 فٹ لمبی بیوی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2023 کے شمارے میں شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سال کے جیمز بچپن میں ایک ایسی بیماری کا شکار ہوئے جس میں انسان کی ہڈیوں اور اور پٹھوں کی افزائش نہیں ہپوپاتی، اس بیماری کو عام طور پر بونا پن کی بیماری کہا جاتا ہے۔
دونوں ویلز میں رہتے ہیں، اس منفرد جوڑے نے ثابت کر دیا کہ محبت میں ذات، مذہب، رنگ، شکل اور قد کاٹھ نہیں دیکھا جاتا۔
جیمز اور کلوئی نے 2016 میں شادی کی تھی، 2 جون 2021 کو اس جوڑے نے یہ انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، 34 سالہ جیمز ایک اداکار اور ٹی وی میزبان تھے، جب کہ 27 سالہ کلوئی سکول ٹیچر تھیں، جیمز نے چرچ میں والد کے حکم پر اپنی بیوی کلوئی کو چومنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کیا۔
دراصل 2012 میں دونوں دوستوں کے ذریعے ایک پب میں ایک دوسرے سے ملے تھے، جیمز ڈیسٹروفک ڈیسپلاسیا کے ساتھ پیدا ہوئے تھے، اس بیماری کی وجہ سے وہ بونے پن کا شکار ہو گئے۔
2021 میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد جیمز نے کہا تھا کہ میں تمام کام دوسرے شوہروں کی طرح کرتا ہوں، بس اسے انجام دینے کا طریقہ مختلف ہے، ساتھ ہی بیوی کلوئی نے کہا کہ کسی بھی کتاب کو اس کے سرورق سے نہیں پرکھنا چاہیے،آپ یہ نہیں چنتے کہ کس سے پیار کرنا ہے، محبت بس ہوتی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس منفرد جوڑے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اس جوڑے کی ایک خوبصورت تین سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام اولیویا ہے، کلوئی لمبے لڑکوں کی طرف متوجہ تھی لیکن جیمز کو دیکھ کر اسے پیار ہو گیا۔