ایپل کے بانی سٹیو جابز کی چپل 48 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

Published On 16 November,2022 09:27 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ایپل کے بانی سٹیو جابز کی پرانی اور بوسیدہ چپل 48 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیو جابز کے برکن سٹاکس سینڈل ایک نیلامی میں ($218،750) میں فروخت ہوئے۔

براؤن رنگ کے سینڈل کی فروخت نے نیلامی کرنے والوں کی تمام توقعات پر پانی پھیر دیا۔

نیلامی سے پہلے سٹیو جابز کے سینڈل کے تقریباً 80 ہزار ڈالر ملنے کی امید تھی۔
 

Advertisement