شاپنگ مال میں آزادانہ گھومنے والی گائے کی ویڈیو وائرل

Published On 07 January,2023 07:41 am

نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) گائے کا سڑکوں پر گھومنا پھرنا ایک عام سی بات ہے لیکن بھارتی ریاست آسام میں ایک حیران کن اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا جب ایک گائے کو کپڑوں کی دکان کے اندر دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ایک شاپنگ مال میں قائم کپڑوں کی ایک دکان کے اندر ایک گائے گھس گئی اور مردوں کے کپڑوں کے لئے مختص ریک کے گرد کچھ دیر ٹہلتی رہی۔

گائے کو دکان میں دیکھ کر دکان کا سٹاف اور دیگر لوگ سہم گئے جبکہ گائے بھی اس ڈر سے کوئی اسے کوئی پکڑ نہ لے جلدی جلدی دکان کے اندر چکر کاٹ کر خود بخود باہر نکل گئی، اس دوران کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہوا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گائے کی دکان کے اندر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین دلچسپ بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھارت میں ہی دو بیلوں کی سڑکوں پر لڑنے اور سینگ لڑاتے ہوئے اچانک دکان میں گھس جانے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔