مرغوں کی لڑائی کے دوران مشتعل مرغے کا مالک پر حملہ

Published On 10 April,2023 06:42 am

میکسیکو سٹی : ( ویب ڈیسک ) میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ایک مشتعل مرغے نے اپنے مالک پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے آغاز کے لئے جیسے ہی سیٹی بجی مرغے نے حریف کی بجائے اپنے مالک پر ہی حملہ کر دیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا اپنے مالک کے پیر پر چونچیں مار رہا ہے جبکہ مالک اس سے خود کو چھڑانے کی ناکام کوشش کررہا ہے اور مرغا چونچیں مار مار کر مالک کے پاؤں کو زخمی کردیتا ہے۔

صورتحال سنگین ہونے پر مرغوں کی لڑائی روک دی گئی اور مرغے کے مالک کو کچھ لوگ اٹھا کر طبی امداد کے لیے پنڈال سے باہر لے گئے ۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں 2021 سے غیرقانونی طور پر مرغوں کی لڑائی کروائی جارہی ہے جبکہ حکام نے اسے بند کردیا تھا۔