لندن: ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں فائر فائٹرز نے زیر زمین پائپ میں پھنسے لومڑی کے بچے کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق ایسیکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے بتایا کہ اس کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ممبران نے کولچسٹر کے علاقے میں آر ایس پی سی اے کی طرف سے مدد کے لئے کی جانے والی کال پر ریسپانڈ کیا۔
فائر فائٹرز نے اس بات کا تعین کرنے کے لئے ایک خصوصی کیمرہ استعمال کیا کہ لومڑی کا بچہ پائپ کے اندر کہاں واقع ہے، اس کے بعد عملے نے پائپ کے اردگرد ایک گڑھا کھودا تاکہ اسکے ایک حصے کو ہٹایا جا سکے اور جانور کے بچے کو نکالا جا سکے۔
بعدازاں ریسکیو ٹیم کی جانب سے کامیابی سے لومڑی کے بچے کو پائپ سے نکال کر جانوروں کے حوالے سے بنائے گئے ایک ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔