امریکی سائنسدان کا مسلسل 74 دن پانی میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم

Published On 16 May,2023 09:52 am

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدان نے مسلسل 74 دن پانی کے اندر گزار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تاہم جوزف ڈیٹوری اب بھی خشکی پر آنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ 9 جون تک وہاں رہ کر پانی کی گہرائی میں مسلسل رہتے ہوئے 100 دن کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوزف یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں محقق ہیں اور کے لارگو کے علاقے میں 30 فٹ گہرے ایک زیر آب سٹیشن میں رہ رہے ہیں، وہ نہ صرف تحقیق کر رہے، بلکہ سمندری حیات کے تحفظ اور پانی کے اندر رہنے کے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کو جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

چند ہفتوں قبل انہوں نے سمندر کی گہرائی میں ایک نئی نوع کا جانور بھی دریافت کیا تھا۔

دوسری جانب جوزف نے ایک اور امریکی سائنسدان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے 2014 میں زیرِآب 73 روز گزارے تھے، اس اتوار کو جوزف نے پانی کے اندر 74 روز مکمل کر لئے ہیں۔

55 سالہ جوزف ڈیٹوری یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ پڑھا رہے ہیں، ان کا سمندری سٹیشن 100 مربع فٹ پر محیط ہے جو بلبلہ نما ایک گھر ہے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ تجربے کے دوران جسم پر پڑنے والے شدید دباؤ کے سبب ان کا قد ایک انچ تک کم ہو سکتا ہے، بالکل اس ہی طرح جیسے خلاء میں وقت گزارنے کے بعد خلاء نوردوں کا قد 3 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

 

Advertisement