لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور فلم 'باربی' کیلئے پنک (گلابی) پینٹ کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔
ڈائریکٹر گریٹا گروگ اور فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین ووڈ نے باربی لینڈ کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گلابی رنگوں سے بھرا یہ باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ باربی فلم کے نتیجے میں دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت ہوگئی تھی، اس کی تصدیق ایک پینٹ کمپنی کی نائب صدر نے بھی کی جن کا کہنا تھا کہ فلم کیلئے ہماری کمپنی کے پاس موجود تمام پنک پینٹ استعمال کیا گیا۔
تاہم عالمی سطح پر پنک پینٹ کی قلت کی وجہ صرف فلم کی شوٹنگ ہی نہیں بلکہ کورونا وباء بھی تھی، فلم باربی کی شوٹنگ 2021ء میں ہوئی تھی جب کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں سپلائی چین بری طرح متاثر تھی، یہی وجہ ہے کہ ان دنوں پنک پینٹ کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔