سمندری طوفان کی رپورٹنگ: بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ، دیکھنے والوں نے بھی سر پکڑ لیے

سمندری طوفان کی رپورٹنگ: بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ، دیکھنے والوں نے بھی سر پکڑ لیے

بھارتی نیوز چینل ری پبلک کی اینکر شویتا ٹریپاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، صارفین نے بھارتی نیوز چینل کی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

گجرات کے شہروں دوارکا اور موربی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے ، اشتہاری بورڈز گر گئے۔