میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک صارف کو نایاب قسم کا انڈہ ملا ہے جو بیضوی ہونے کے بجائے حیران کن حد تک گول ہے، نایاب ترین انڈے کی قیمت سینکڑوں، ہزاروں ڈالر ہو سکتی ہے۔
ایک صارف کو یہ نایاب انڈہ میلبرن کی ایک سپرمارکیٹ میں خرید کے دوران ملا جو بالکل ہی گول شکل کا ہے، گول انڈہ دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں جبکہ اس کی تصاویر بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بعض صارفین نے گول انڈے کی تصاویر دیکھ کر اسے ’ایگسیلنٹ‘ قرار دیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڑوں انڈوں میں سے کوئی ایک انڈہ ہی اتنا گول ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ سال پہلے ایک اتنا ہی گول انڈہ 1400 ڈالر میں فروخت ہوا تھا، اس انڈے سے متعلق بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جب لوگ اس کی قیمت لگائیں گے تو یہ ہزاروں ڈالر میں فروخت ہو سکتا ہے۔