چاول کے دانے پر خانہ کعبہ کی مائیکرو پینٹنگ بنانے کا اعزاز

Published On 18 June,2023 10:29 am

مراکش: (ویب ڈیسک) مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت فنکار فواد کیدبانی نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کے دانے پر خانہ کعبہ کی مائیکرو پینٹنگ بنا کر سب کے دل موہ لئے۔

چھوٹے کینوس کا استعمال کرتے ہوئے فواد کیدبانی اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے جوہر اور خوبصورتی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ماہر فنکار نے پتھروں کو تراشنے کیلئے مائیکروسکوپک لینز اور دیگر سامان کا استعمال کیا ہے لیکن چاول یا دانہ پر پینٹنگ کیلئے داڑھی کے بال یا بھنوؤں کو بطور برش استعمال کیا ہے۔

اس کےعلاوہ مختلف دیگر چیزوں جیسے مونگ پھلی کے چھلکے، چینی کے دانے، پنسل کی نوک، دال، انسانی ناخن اور دیگر چھوٹی اشیاء پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔