بندر کی ندی میں بچے سے شرارتیں کرتے تصویر نے عالمی ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈ جیت لیا

Published On 06 February,2024 08:06 pm

لندن(ویب ڈیسک) لندن میں بہترین فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں ندی میں بندر کی اپنے بچے کے ساتھ شرارتیں کرتی تصویر نے سال 2024 کی بہترین تصویر کا ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے مقامی ہوٹل میں ’’ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ‘‘2024 کے نام سے بہترین فوٹو آف دا ائیر کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اور عالمی سینکڑوں فوٹو گرافرز نے مقابلے میں حصہ لیا۔

بہترین فوٹو گرافی کے ایوارڈ کیلئے 11 کیٹگری ترتیب دی گئی تھیں، جس میں دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی جانب سے 3 لاکھ 95 ہزارتصاویر بھجوائی گئیں، ان میں 220بہترین تصاویر شارٹ لسٹ ہوئیں۔

عالمی کیٹگری کے مقابلے میں سنگاپور کے فوٹوگرافر جو شین لی کی بندر کی اپنے بچے کے ساتھ شرارتیں کرتے ہوئے تصویر نے ’’سونی ورلڈ فوٹو گرافی کا ایوارڈ‘‘ 2024 جیت لیا۔

نیشنل کیٹگری کے مقابلے میں برطانیہ کے فوٹو گرافر نے ویتنام کے پہاڑی سلسلہ پر نصب بدھ مت کے پیشوا بدھا کی تصویر پر ’’سونی ورلڈ فوٹو گرافی کا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیا۔

وائلڈ لائف کی کیٹگری میں جاپان کے فوٹو گرافر نے ہاتھی کی بہترین تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے پر ایوارڈ اپنے نام کیا۔