جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد ڈرائیور کو لے ڈوبا اور گاڑی نامکمل پل سے نیچے جا گری۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوا میں جی پی ایس کی مدد سے سفر کرنے والا ڈرائیور گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر مڑا اور گولی کی رفتار سے 40 فٹ نیچے مصروف سڑک پر جاگرا۔
خوش قسمتی سے دوسری گاڑیوں سے ٹکر نہیں ہوئی اور 61 سالہ ڈرائیور روڈی ہیرو کومانڈونو بھی محفوظ رہا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اچانک پل سے نیچے گرتی ہے جبکہ دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر رواں دواں ہیں لیکن وہ اس سے ٹکراتی نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے سمارٹ فون بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے ڈیش بورڈ پر لگایا تھا اور وہ دوست کے گھر کا راستہ گوگل میپ کے ذریعے فالو کر رہا تھا۔