ٹیکسی ڈرائیو نے مسافر کو موٹا کہہ کر بٹھانے سے انکار کر دیا

Published On 05 November,2025 09:22 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے ایک شخص کو موٹا ہونے پر کار میں بٹھانے سے انکار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے ایک شخص کو اس لیے کار میں بٹھانے سے انکار کیا کہ وہ بہت زیادہ موٹے ہیں، اس ویڈیو نے صارفین کی بڑی تعداد کے غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مائیکل نامی صارف نے اپنے فیٹی میک نامی ہینڈل سے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹیکسی ڈرائیور اُن کو بڑی جسامت کا شخص ہونے کی وجہ سے دھمکی بھی دیتی ہے۔

متعدد صارفین نے اس ویڈیو اور واقعے کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

ڈرائیور نے مسافر سے کہا کہ وہ بہت زیادہ موٹا ہے اور اگر اُس نے کار میں بیٹھنے کی کوشش کی تو وہ اپنی بندوق نکال کر اُس کو روکے گی۔

ڈرائیور کی وائرل ویڈیو کو 50 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، ٹویچ سٹریمر مائیکل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میری ڈرائیور نے کہا کہ میں تم سے مذاق نہیں کر رہی ہوں، اُس نے کہا کہ میں اس کی کار کے لیے موٹا ہوں اور وہ مجھے لے کر نہیں جا سکتی، پھر اس نے کہا کہ وہ مجھ پر بندوق تان لے گی۔

ویڈیو میں مائیکل کو ڈرائیور سے کہتے ہوئے سنا گیا کہ میں آپ کو ریکارڈ کر رہا ہوں، آپ نے صرف اتنا کہا کہ میں آپ کی گاڑی کے لیے بہت بڑا ہوں، ڈرائیور نے جواب دیا کہ یہ اس کی گاڑی ہے۔

مائیکل نے جواب دیا کہ یہ آپ کی کار نہیں ہے، میں آپ کی گاڑی کے لیے اتنا بڑا نہیں ہوں، بحث بڑھنے پر وہ کہتا ہے کہ کیا تم واقعی ایسا کہہ رہی ہو، تب ڈرائیور کہتی ہے کہ کیا تم چاہتے ہو کہ میں اپنی بندوق تم پر تان لوں۔

اس کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنے والا کار سے اُترتا ہے اور دروازہ بند کر دیتا ہے۔

ٹیکسی کمپنی نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ اس نے ٹیکسی ڈرائیور کا کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے، کمپنی نے کہا ہے کہ ٹیکسی ایپ استعمال کرنے والے تمام صارفین قابلِ احترام ہیں۔