امریکا: 37 سالہ گھوڑی نے معمر ترین ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

امریکا: 37 سالہ گھوڑی نے معمر ترین ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی رہائشی پیج سِگمن بلومر کی پالتو گھوڑی فینسی نے 37 برس اور 329 دن کی عمر میں گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔

رپورٹ کے مطابق فینسی یکم اپریل 1988 کو پیدا ہوئی، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کی مالکن پیج سِگمن بلومر کی تاریخِ پیدائش بھی وہی ہے جو ان کی گھوڑی کی ہے، دونوں اُس وقت سے ایک ساتھ ہیں جب پیج کی عمر آٹھ برس جبکہ فینسی کی عمر 12 برس تھی۔

پیج نے فینسی کی عمر سے متعلق تمام دستاویزی ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے جس کے بعد فینسی نے دنیا کے معمر ترین مادہ گھوڑی کا اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ اعزاز 38 سالہ گھوڑے Bascule کے پاس تھا، جو 2025 میں ہلاک ہو گیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے پیج کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ فینسی کو مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ مضبوط رہی۔