کراچی سے لکھ پتی گداگر گرفتار، نوٹوں سے بھرا بیگ برآمد

کراچی سے لکھ پتی گداگر گرفتار، نوٹوں سے بھرا بیگ برآمد

پولیس نے گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران لکھ پتی گداگر کو گلشن اقبال بلاک 3 سے گرفتار کیا، گرفتار گداگر گلشن معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد میں بھیک مانگتا تھا۔

گرفتار گداگر نے بھیک کی رقم 10، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کی گڈیاں بنا کر بیگ میں محفوظ رکھی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ گداگر اکبر کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔