برلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی ایئر لائن ریان ایئر کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا، تاہم ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران درجنوں مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئرلینڈ سے کروشیا جانے والی فلائٹ7312 میں دوران پرواز ہوا کا دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے 36ہزار فٹ کی بلندی اڑنے والا طیارہ آسمان کی جانب سے تیزی سے زمین کی جانب آنے لگا۔
نازک صورت حال میں پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی جرمنی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈ کی۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں درجنوں مسافر زخمی ہوئے، جنہیں لینڈنگ کے فوری بعد طبی امداد دی گئی، جب کہ مسافر اس واقعہ میں بے حد خوف زدہ ہوگئے تاہم جان بچ جانے پر شکر ادا کیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کسی مسافر کو گہرے زخم نہیں آئے۔