جرمنی میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون نافذ، 77 جائیدادیں بحق سرکار ضبط

Last Updated On 20 July,2018 02:52 pm

بون: (دنیا نیوز) جرمنی میں منی لانڈرنگ روکنے کے لئے قانون نافذ کر دیا گیا اور حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کمائی سے خریدی گئی 77 جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر لی گئیں۔

دارالحکومت برلن میں پراسیکوٹرز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان جائیدادوں کی قیمت ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے، یہ جائیدادیں رہائشی اپارٹمنٹ پر مشتمل ہیں اور ان کا علم منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران ہوا۔

پولیس تفتیش کے مطابق 16 افراد پر مشتمل ایک گینگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے جس نے یہ جائدادیں خریدی ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ جائیدادوں کے مالکان میں شامل تمام افراد غیرملکی ہیں۔
 

Advertisement