اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق متاثر ہونے پر اظہار تشویش

Last Updated On 09 September,2019 10:31 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

ہیومین رائٹس کونسل کے سیشن میں خطاب میں کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مظاہروں پر پابندی ہے اور سیاسی رہنماؤں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو میں نرمی اور لوگوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دے۔ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے، آسام میں 19 لاکھ لوگوں کی شہریت منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا۔

 

Advertisement