واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے داخلہ و خارجہ معاملات میں فیصلہ سازی کے حوالے سے نہایت اثرورسوخ کے حامل سمجھے جانے والے سینیٹر لنڈسے گراہم نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وقت آگیا کہ امریکا ایران کی آئل تنصیبات پر بھی براہ راست حملے پر غور شروع کرے۔
سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران پر سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا الزام دھرتے ہوئے کہا کہ آرامکو تنصیبات پر حملے اس بات کی واضح مثال ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی قوم امن نہیں چاہتی، وہ کسی بھی قیمت پر نیوکلئیر ہتھیار اور علاقائی بالادستی چاہتے ہیں۔
ایران پر حملے سے متعلق ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ایران پر حملے پر غور شروع کیا جائے جس سے ایرانی رجیم کی کمر ٹوٹ جائے گی۔