سابق ملائیشین بادشاہ کی روسی بیگم بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار

Last Updated On 02 October,2019 03:23 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم سے اپنی طلاق کے حوالے سے روس کی 27 سالہ ملکہ حسن اوکسانا ویویڈینا نے تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق روسی حسینہ کا کہنا تھا کہ سلطان محمد پنجم نے انٹرنیٹ کے ذریعے طلاق دی۔ سابق شوہر گزشتہ دسمبر میں چھوڑ کر چلے گئے تھے جسکے بعد سے سلطان سے کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اوکسانا کا کہنا تھا کہ میرا اور سلطان کا بیٹا لیون مکمل طور پر باپ سے مشابہت رکھتا ہے اور اس حوالے سے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے بھی تیار ہوں

یاد رہے کہ ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ روسی حسینہ سے پیدا ہونے والا بچہ میرا نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اوکسانا نے سابق شوہر سے جو فارس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اپیل کی کہ اس کے بیٹے لیون کے والد بنیں، فارس جاگیں ! آپ کا ایک بیٹا ہے، آپ ایک باپ ہیں، آپ شاہی خاندان سے ہیں، تمام باتوں سے قطع نظر میں چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے کے دونوں والدین ہوں لہذا آپ اپنے بیٹے کے لیے سوچیں۔

روسی حسینہ کا کہنا تھا کہ دسمبر کے بعد سے میرے شوہر واپس نہیں آئے بعد ازاں مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے طلاق کا انکشاف ہوا، میں نہیں جانتی کہ اصل حقیقت کیا ہے کیوںکہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم دونوں اپنی پہلی اولاد کی توقع کر رہے تھے۔ اوکسانا ابھی تک اس (طلاق کے) معاملے کی حقیقی وجہ سمجھنے سے قاصر ہے۔

یاد رہے کہ اوکسانا ویویڈینا نے 2015 میں ہونے والے مقابلہ حسن میں مِس ماسکو کا ٹائٹل جیتا تھا۔
 

Advertisement