نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریئے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتا۔ مودی کے اقدامات نے کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے ۔ اخبار نے پاکستان کی امن پسند کوششوں کو بھی سراہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا واضح موقف، اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتا۔
اخبار نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہ دے کر امن کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ مودی کا کشمیریوں کو یکساں حقوق دینے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کشمیریوں کی زندگی مزید تباہ کر دی۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا ثالثی کا بیان قابل اعتبار نہیں، ایڈیٹوریل بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل واضح کرے کہ وہ کشمیر میں مودی کے ظالمانہ کرفیو کےخلاف ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مودی کا یہ خیال غلط ہے کہ وہ وادی کے حالات کو تشدد سے کنٹرول کر سکیں گے۔