ریاض: (دنیا نیوز) اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تشدد کے واقعات میں معصوم شہری زخمی و جاں بحق ہوئے، مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی جائیدادوں کو جلانا گرانا قابل مذمت ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے مسلم کش فسادات کے دوران متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتی ہے۔