نیویارک: (روزنامہ دنیا) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے سنبھال لی، بھارت پریشان ہو گیا۔
واضح رہے گزشتہ سال اگست سے رواں سال جنوری تک چین سلامتی کونسل میں 2 بار مسئلہ کشمیر اٹھا چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔