چین نے کورونا کو شکست دیدی، ووہان کی رونقیں بحال، عمارتوں پر چراغاں

چین نے کورونا کو شکست دیدی، ووہان کی رونقیں بحال، عمارتوں پر چراغاں

کورونا کی وجہ سے سنسان ہونے والا ووہان ایک بار پھر ہنستے بستے شہر میں تبدیل ہو گیا۔ گیارہ ہفتے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے پر ووہان میں مڈنائٹ لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ ووہان میں اندرون ملک پروازیں بحال ہونے پر ائیرپورٹس پر رش بڑھ گیا۔ ٹرین سروس بھی بحال ہو گئی، اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔ ہائی وے کی رونق بھی بحال ہو گئی۔

چین نے ویکسین کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو محدود کر کے دنیا کے لیے مثال قائم کر دی۔ عالمی وبا سے چین میں 3331 افراد ہلاک اور 81 ہزار آٹھ سو افراد بیمار ہوئے۔ 77 ہزار 879 افراد صحت یاب ہو گئے۔ اس وقت گیارہ سو نوے چینی زیر علاج ہیں۔